Sunday, 11 September 2011

Pothwar Today News 11.09.2011

چوآ خالصہ اور گردنواح میں چوروں اور اغوا کاروں کا راج چوآ خالصہ کے نواحی گاوں ڈھوک سنگال ،ڈھوک مقدم ،پہرحالی اور گردونواح کے علاقوں میں چوروں اور اغوا کاورں نے ڈیرے جما لیے 

چوآخالصہ(نمائندہ) چوآ خالصہ اور گردنواح میں چوروں اور اغوا کاروں کا راج چوآ خالصہ کے نواحی گاوں ڈھوک سنگال ،ڈھوک مقدم ،پہرحالی اور گردونواح کے علاقوں میں چوروں اور اغوا کاورں نے ڈھیرے جما لیے علاقہ کی عوام ٹھیکری پہر ا دینے لگے ذرائع کے مطابق گزشتہ دو تین قبل چوروں نے ڈھوک سنگال اور ڈھوک مقدم میں بیرون ملک مقیم لوگوں کے گھروں میں رات کی تاریکی میں گھس کر لوٹ مار شروع کی بتا یا جاتا ہے کہ کوئی ایسا گروہ ہے جو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چوآ تا سکرانہ روڈ پر وارداتیں کرتا ہے جس کا انکشاف گزشتہ روز پہرحالی میں ہونے والی اغوا کی ایک واردات سے پتا چلا ہے کہ ارشد اقبال ولد ظفر اقبال رات کو ایک بجے موہڑہ نگڑیال میں جاری عرس و میلہ میں منعقد شعرخوانی سے واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں کھڑے تین موٹر سائیکل سوار نے اس کو اغوا کرنے کی کوشش کی اس کے شور کر نے اور بھاگ کر ملک بنارس کے گھر پناہ لی اس کی شور اور چیخ و پکار سن کر بھاگ گئے اہل علاقہ ان واردتوں سے سخت پریشان انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ علاقہ میں گشت مزید زیادہ کر دیں تاکہ علاقہ میں پھیلا خوف وہراس پر قابو پایا جائے



موہڑہ ہیراں چوآ خالصہ ,چیک ڈس آنر ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج

کلرسیداں(نمائندہ) ۔چیک ڈس آنر ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔ محمدتوقیر ولد محمد پرویز ساکن موہڑہ ہیراں چوآ خالصہ نے پولیس تھانہ کلرسیداں میں درخواست دی کہ اس نے اپنی گاڑی RIA1500مسمی ملک الطاف ولد ٹکا ساکن چکڑالی بدہال کو فروخت کی جس کی رقم مبلغ ایک لاکھ نوے ہزار دینے کے لئے مسمی مذکور نے چیک دیا جو کہ بینک میں پیش کرنے پر ڈس آنر ہوگیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔


جماعت اسلامی کلر سیداں کے زیر اہتمام نائن الیون کے سلسلہ میں امریکہ کے خلاف آج دن دس بجے قربطہ مسجد سے مرید چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی

کلرسیداں(نمائندہ )جماعت اسلامی کلر سیداں کے زیر اہتمام نائن الیون کے سلسلہ میں امریکہ کے خلاف آج دن دس بجے قربطہ مسجد سے مرید چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جبکہ مین چوک کلر سیداں میں امیر ٹاؤن راجہ ضمیر الرحمان، صدر انجمن تاجراں مین بازار صوفی محمد جاویدجنرل سیکریٹری حاجی مشکور حسین صدر الخمدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں چوہدری ابرار حسین اور ناظم جمعیت طلبہ محمد عثمان احتجاجی ریلی سے خطاب کریں گے۔

نو ستمبر کو بارش کی وجہ سے بیل دوڑ نہ ہوسکی سترہ ستمبر کو متوقع آج پیر سید اصغر علی شاہ بخاری ؒ کے عرس کی تقریبات کا تیسر ادن

سہوٹ کلیال (نمائندہ) نو ستمبر کو بارش کی وجہ سے بیل دوڑ نہ ہوسکی سترہ ستمبر کو متوقع آج پیر سید اصغر علی شاہ بخاری ؒ کے عرس کی تقریبات کا تیسر ادن تھا بعد دوپہر سے عقیدت مندوں کی طرف سے ڈالیوں کا سلسلہ جاری ہو ا جو کہ شام تک جاری رہا دن بھر دربار پرمریدین کی طرف سے چادر پوشی کا سلسلہ بھی جاری رہا بعد نماز مغرب لنگر تقسیم کیا گیا یاد رہے کہ پورے خطہ پوٹھوار سے افراد اس عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے تشریف لاتے ہیں09ستمبر کو طوفانی بارش کی وجہ سے بیل دوڑ نہ ہو سکی متبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اب بیل دوڑ 17ستمبر کو ہو گی ڈالیوں کی آمد ویڈیو میں ملا حظہ فرمائیے۔

ٹھٹھر یوسی لہڑی،گراٹ دیسی مشین ڈیزل پٹرول اور بجلی کی محتاج نہیں

سہوٹ کلیال (نمائندہ ) ٹھٹھر یوسی لہڑی،گراٹ دیسی مشین ڈیزل پٹرول اور بجلی کی محتاج نہیں ہوتی تفصیلات کے مطابق صدیوں پر محیط گراٹ یا جاھندر انسان کی ضرورت رہا ہے کیونکہ اس سے آٹے کی پسائی کا کام لیا جاتا ہے ندی نالوں کے کنارے پانی کی مدد سے چلتا ہے زیادہ تر پہاڑی علاقوں اور کچھ میدانی ایریا میں بھی اس سے کام لیا جاتا تھا لیکن جدید دور کی ترقی کی وجہ سے اس بزنس کو کافی نقصان ہواہے اب صرف دور دراز پہاڑی علاقوں میں خال خال نظر آتا ہے میدانی علاقوں میں بالکل ناپید ہو چکا ہے ویڈیو ملاحظہ فرمائیے۔

سکوٹ,عید کے روز گم ہو نے والے نوجوان کا کئی روز گزر جانے کے باوجود سراغ نہیں مل سکا

سکوٹ(نمائندہ)  عید کے روز گم ہو نے والے نوجوان کا کئی روز گزر جانے کے باوجود سراغ نہیں مل سکا۔اہل خانہ شدید ذہنی کرب کا شکار، عوام سے تلاش میں مدد کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق موضع سینتھہ ڈھوک پلہڑ کا جابر حسین ولد صابر حسین جو کہ نہایت غریب فیملی سے تعلق رکھتا ہے عید کے روز نماز عید کے بعد گھر سے باہر نکلا اور پھر واپس نہیں آیا۔ صابر حسین جس کی عمر تقریبا32سال ہے اور وہ گونگا اوربہرا ہے ممتاز سماجی شخصیت اور انوار پبلک سکول سکوٹ(ساکرہ) کے پرنسپل آیاز انور جنجوعہ کا چچا زاد بھائی ہے۔ جس کسی کو اس کے بارے معلومات ہوں وہ ماسٹر آیاز انور جنجوعہ کے موبائل نمبر03025498956 پر یا اطلاع کر سکتا ہے۔


                                                    Fashion of the Day

Royal Saree Designs for Wedding Ceremony 2012

The Sari is a piece of unattached cloth styled in such a manner that perfects draper in a fascinating way to show her perfectly dressed, the apparel which suits for all the occasions or even in daily use.
To complete the Saree perfectly draped, a garment named petticoat is required to be worn under the Sari to hold the Saree placed properly on the portion from feet to waist on the body of a women. It is an integral part of Sari shaping like long skirt to be tightening either by drawstring ( Nara ) or elastic around the waist to keep the Saree hold on it.
choli either having sleeve or sleeveless is worn on the upper part of the body to cover the breast



Thursday, 8 September 2011

Pothwari Sher Raja Qamar Ul Islam & Ch Mir Baksh (Program UK)

Pothwari Sher Raja Qamar Ul Islam & Ch Mir Baksh (Program UK)


Tuesday, 23 August 2011

Funny Clips



Pothwari Drama Funny Clip




Tuesday, 16 August 2011

Kissing Monkeys Very Funny

Kissing Monkeys Very Funny


Naat Naqab-e-Hasti Ulat rahe Hain

Naat Naqab-e-Hasti Ulat rahe Hain

Naat Chala Ja Raha Hoon

Naat Chala Ja Raha Hoon

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | cheap international calls