Monday 8 August 2011

News Pothwar Today

کار چوری کے انسداد کیلئے ریسکیو 15 سنٹر پر شناختی نظام کا اجرائ


وفاقی پولیس نے کارچوری کے انسداد اور ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کے لیے ریسکیو 15سنٹر پرچوری شدہ گاڑیوں کا شناختی نظام (ایس وی آئی ایس) سسٹم کا اجراء کیا جس کے تحت گاڑیوں کی خرید و فروخت سے پہلے 8521پرSMS کر کے گاڑی کے کے سٹیٹس چوری شدہ یا جینوئن ہونے کے بارے میں پتہ چلایا جاسکے گا جس کا افتتاح انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد بنیا مین نے کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی اسلام آباد  طاہر عالم خان ، ایس پی انڈسٹریل ایریامحمد اسحاق وڑائچ ، اے ایس پی ریسکیو15شاکر احمد شاہد، انسپکٹر خالد محمود و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ہم نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو جرائم سے پاک شہر بنانے کے لیے انتہائی کوشش کی ہے۔ہماری قربانیاں اور شب وروز کی انتھک کوششوں سے اسلام آباد کو دہشت گردی سے پاک شہر بنانا ممکن ہوا۔انہو ںنے کہا کہ جب سے میں نے آئی جی پولیس اسلام آباد کے عہدہ کا چارج لیا ہے جرائم کی بیخ کنی کے لیے دوسرے اقدامات کے علاوہ کار چوری کے انسداد/نشاندہی کو خاص ترجیح دی ہے۔ جس کی وجہ سے اسلام آباد پولیس نے بدنام کار چور گروہوں کو گرفتار کرنے اور ان کے قبضہ سے دس چوری شدہ گاڑیاں جن میں اے اسی ایل سی نے چھ (6)پولیس اسٹیشن آبپارہ نے دو (2)پولیس اسٹیشن ترنول نے ایک (1)اور پولیس اسٹیشن کوہسار ایک (1) برآمد کیں۔شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے 62 ہالٹنگ پوائنٹس قائم کیے اور اسلام آباد کے خارجی راستوں پر بھاری نفری لگائی۔کار چوری جیسے ناپسندیدہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے اسلام آباد پولیس نے ڈیجیٹل سیل (پرائیویٹ) لمٹیڈ سے معاہدہ کیا۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | cheap international calls