Friday 12 August 2011

Pothwar News Today

سانپ کے ڈسنے سے لگاتار تیسری ہلاکت ، گوہڑہ میں بارہ سالہ بچے بدن میں سانپ کا زہر پھیل جانے پر ہلاک

   پوٹھوار کے علاقے میں پچھلے کچھ دنوں میں سانپ کے ڈسنے سےتیسرے فرد کی فوتگی۔مقامی ڈسپنسریوں اور ہسپتالوں میں ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے غریب افراد کو مشکلات کا سامنا۔گوہڑہ میں بارہ سالہ لڑکا سانپ کے ڈسنے سے جان بحق، والدین غم سے نڈھال، تفصیلات کے مطابق بائیں(گوہڑہ) کے عبدالرحمان کا بارہ سالہ لڑکا ذین جو کہ گورنمنٹ پرا ئمبری سکول گوہڑہ میں جماعت چہارم کا طالب علم تھا سانپ ڈسنے سے جان بحق ہو گیا۔اس واقعہ کا افسو س ناک پہلو یہ ہے کہ ایک ہفتہ قبل بچے کو سانپ ڈسنے پر بچے کے والدین جو کہ نہایت ہی غریب ہیں اہسپتال لے جانے کے بجا ئے دم درود کا سہارہ لیتے رہے اور ایک ہفتہ کے بعد بچہ کو خون کی الٹیاں شروع ہو ئیں تو اس کو بے نظیر بھٹو اہسپتال(سنٹرل اہسپتال) میں داخل کر ایا گیا۔ لیکن چونکہ سانپ کا ذہر اس کے جسم میں پوری طرح سرایت کر چکا تھا اس لیے ڈاکٹرز کی تما م کوششیں بے سود ثابت ہو ئیں اور بچہ جان بحق ہو گیا۔

شانزہ طارق نے راولپنڈی بورڈ کے میٹرک کے امتحان میں تحصیل گوجرخان میں اول پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز

گوجرخان۔فوجی فاؤنڈیشن سکول کی طالبہ اور معروف معالج ڈاکٹر طارق محمود کی صاحبزادی شانزہ طارق نے راولپنڈی بورڈ کے میٹرک کے امتحان میں 1002نمبر حاصل کر کے بورڈ میں ساتویں جبکہ تحصیل گوجرخان میں اول پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا 
 

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں کا میٹرک کا شاندار رزلٹ

کلرسیداں ۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں کا میٹرک کا شاندار رزلٹ،39طالبات امتحان میں شریک ہوئیں ،سب کی سب پاس قرار دی گئیں۔ہیڈمسٹرس کو علاقہ بھر کے معززین کی جانب سے خراج تحسین ۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں کا امسال 100%رزلٹ آیا ہے ۔جملہ طالبات پاس قرارد ی گئیں۔سکول سٹاف اور ہیڈمسٹرس کو شاندار کارکردگی پر علاقہ بھر سے تحسین کے پیغامات وصول ہورہے ہیں۔

تھانہ کلرسیداں کی حدود میں متعدد واقعات پر مقدمات کا اندارج

 کلرسیداں ۔تھانہ کلرسیداں کی حدود میں متعدد واقعات پر مقدمات کا اندارج،نامرد خاوند سے شادی کرنے والی خاتون کی عزت اس کادیورلوٹتا رہا،الٹراساؤنڈ کرانے پر متاثرہ خاتون حاملہ نکلی،مکئی میں گیند جانے پر چھوٹے بچے کودیوار سے دے مارنے پر بچے کا بازوٹوٹ گیا،جان سے مارنے کی دھمکیاں،ہوائی فائرنگ ،تشدد پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔تفصیل کے مطابق راجہ محمدمعروف ولد کرامت ساکن سیاہلی عمر خان نے پولیس کوبتایا کہ اس کی بیٹی کی شادی ڈیڑھ سال قبل ایک نامرد شخص ارشد ولد کرامت سے ہوگئی جو کہ بعدازاں برطانیہ چلا گیا،بعدازاں ارشد کے بھائی عنصر نے اس کی بیٹی پر بری نظر رکھنی شروع کردی اور زبردستی زنا شروع کردیا اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو سب کو قتل کردوں گا،عنصر کے پورے گھر والے اس برائی سے آگاہ تھے،الٹراساؤنڈ کرانے پر متاثرہ خاتون حاملہ نکلی ،پولیس نے مقدمہ نمبر305زیر دفعات درج کرلیا۔دوسرے واقعہ میں عبدالغفور ولد راجہ خان نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی محمدشبیر ،خان شبیر کی ملکیتی آراضی میں چوکیدارہ کرتا ہے ،صبح کے وقت ٹینٹ میں چائے بنا رہاتھاکہ ملزمان ظہیرولد شبیر،واجد ولد لیاقت اور ماجد ولد لیاقت مسلح ڈنڈا جات آگئے اور انھوں نے میرے بھائی کو بری طرح مضروب کیا ۔ملزمان کے خلاف زیر دفعات 337مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایک اورواقعہ میں تبارک حسین ولد عبدالخالق ساکن ڈھوک مغلاں ٹکال نے پولیس کو بتا یا کہ میرے 10سالہ بیٹے واصف کی گیند امجدحسین بھٹی کی مکئی میں چلی گئی جس پر ملزم نے میرے بیٹے کواٹھا کر دیوار کے ساتھ دے مارا جس سے اس کا بازو ٹوٹ گیا،ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر303درج کرلیاگیا ہے۔گاؤں مک کی ایک خاتون شبنم زوجہ شکیل نے محمدنعیم ولد امین اور عدیل ولد نعیم پر الزام عائد کیا ہے انھوں نے مسلح پسٹل اور ہتھوڑی میرے گھر آکر مجھے گالم گلوچ کی،بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا ،عزت پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی اور میر ی قمیص پھاڑدی ،ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر300درج کرلیاگیا ہے۔ ایک دیگر واقعہ میں طارق محمود ساکن دوبیرن کلاں نے پولیس کو بیان دیا کہ ضامن کیانی ولد نواز کیانی اور سبطین کیانی مسلح ہائے 30بورپسٹل معہ ایک نامعلوم ملزم میرا راستہ روک لیا،میرے شورکرنے پر ملزمان نے ہوئی فائرنگ شروع کردی اور جاتے ہوئے قتل کرنے کی دھمکیاں دے گئے ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔دریں اثنا دوران گشت گلزار ایس آئی نے ملزم شعیب حسین ساکن چھنی کلرسیداں کے قبضہ سے 30بور ناجائز پسٹل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | cheap international calls