تھانہ وارث خان کے علاقے کمیٹی چوک انڈر پاس پر ون ویلنگ کا کرتب دکھانے والے نوجوانوں نے ٹریفک وارڈن کے سرکاری موٹرسائیکل کو آگ لگا دی اور اسے انڈر پاس سے نیچے پھینک کر فرار ہو گے پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف اسی وقت کریک ڈائون شروع کر دیا۔ تھانہ وارث خان کے علا قے کمیٹی چوک انڈر پاس پر رات گیارہ بجے سے صبح چار بجے تک موٹرسائیکل سوار نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے شرطیں لگاتے تھے جس پر گزشتہ روز ٹریفک وارڈن نے جب انہیں منع کیا تو درج بھر موٹرسائیکل سوار نوجوانوں نے ٹریفک وارڈن کے سرکاری موٹرسائیکل کوآگ لگا کر انڈر پاس سے نیچے پھینک دیا جس پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گی اور 46 موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو موٹرسائیکلوں سمیت گرفتار کر کے تھانے بند کر کے مقدمات درج کرلیے گئے ۔
0 comments:
Post a Comment