Friday, 5 August 2011

راولپنڈی،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون ،پندر ہ گرفتار

راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف معمول کی کاروائی کے دوران 15ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے منشیات و اسلحہ برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیئے ہیں تھانہ ویسڑ یج پولیس نے امجد سے 120کلوگرام چرس، تھانہ مری پولیس نے شاہد سے105گرام چرس،تھانہ گنج منڈی پولیس نے عمران سے105گرام چرس،توصیف سے پولیس نے 115گرام چرس، تھانہ پیرودھائی پولیس نے ارسلان سے130گرام چرس، تھانہ ویسڑیج پولیس نے جہانگیر سے 110گرام ہیروئن، تھانہ ویسٹریج پولیس نے اعجاز سے10بوتل شراب ، خرم سے8 بوتل شراب ،تھانہ سول لا ئن پولیس نے ہمایوں سے05بوتل شراب،، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے ہا شم  سے01عدد پسٹل 30بور معہ 3روند، تھانہ صدر واہ کینٹ پولیس نے سید بہار سے پسٹل 30بور معہ 02روند ، تھانہ جاتلی پولیس نے اسرار سے پسٹل 30بور ، تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے شیراز سے پسٹل 30بور معہ 04روند، تھانہ بنی پولیس نے عابد سے پسٹل30بور معہ 04روند برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج رجسٹر کرلیے۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | cheap international calls