سابق صدر بارایسوسی ایشن کلرسیداں یاسر بشیر راجہ کے ماموں راجہ فرحت الحسن کا انتقال
نمائندہ پوٹھوار ٹوڈے )سابق صدر بارایسوسی ایشن کلرسیداں یاسر بشیر راجہ اور مقامی صحافی ناصر بشیر راجہ کے ماموں راجہ فرحت الحسن کا انتقال ہوگیا ۔مرحوم کو گاؤں جولی یونین کونسل سکھومیں سپردخاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔پوٹھوار میڈیا گروپ کے صدر جاویدچشتی،صدر انجمن تاجران مغل بازار راجہ شاہد پکھڑال،جنرل سیکرٹری امجدحسین بگھاروی نے اظہار تعزیت کیاہے۔
نڑالی ڈیم کی چڑھائی میں پڑے ہوئے شگاف نے اہلیان علاقہ کو پریشانی میں مبتلا کردیا
نمائندہ پوٹھوار ٹوڈے ) ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور نڑالی ڈیم کی چڑھائی میں پڑے ہوئے شگاف نے اہلیان علاقہ کو پریشانی میں مبتلا کردیا، پانچ سے دس منٹ کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا، خبریں میڈیا میں آنے کے باوجود عوامی نمائندوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، ٹرانسپورٹرز اور مسافر وں کا ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق میانہ موہڑہ تا نڑالی براستہ فریال ڈیم کی چڑھائی پر پڑا ہوا شگاف کسی بھی وقت کسے ناگہانی صورت اختیار کر سکتا ہے، عملاً گاڑیوں کے لیے بند ہوچکا ہے، میانہ موہڑہ تا نڑالی براستہ ہائی سکول جانے والی سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے وبال جان بنی ہوئی ہے، عوامی و سماجی حلقوں نے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہمیں اس تکلیف سے چھٹکارا دلائیں
گورنمنٹ ہائی سکول بھاٹہ کا رزلٹ امسال بھی شاندار رہا
نمائندہ پوٹھوار ٹوڈے )گورنمنٹ ہائی سکول بھاٹہ کا رزلٹ امسال بھی شاندار رہامحمد مجتبیٰ نے 677نمبر لیکر سکول میں اول پوزیشن،نثار احمد نے 619نمبر لیکر دوسری پوزیشن،عادل حسین نے 540 لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی اس شاندار کامیابی پر ہیڈ ماسٹرمامون حفیظ ،یاسر حسین و دیگر سٹاف کو اہلیان علاقہ نے مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ آیندہ بھی بھاٹہ سکول کا رزلٹ شاندار ہو گا
0 comments:
Post a Comment