راولپنڈی، ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر 76031 چالان کئے
سٹی ٹر یفک پو لیس راو لپنڈی نے گزشتہ ماہ ٹر یفک قو ا نین کی خلا ف ورزیو ں اور پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیورز کی شہریوںکے سا تھ بد تمیزی کی شکا یا ت پر کل 76031 چا لا ن، جبکہ ایک کروڑ39لاکھ 82ہزار 700روپے جرمانہ کیا ہے،اسی طرح 200بھکاریوں کو گرفتار کرلیا گیااور سنگین خلاف ورزیوں پر397 سے زائد گا ڑیاں اور موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند کرتے ہوئے متعدد ڈرائیور گر فتارکیئے ہیں،کالے شیشوں کا استعمال کرنے والی628 گاڑیوں کے کالے پیپرز موقعہ پر اتارتے ہوئے چالان ٹکٹ جاری کیئے گئے، غفلت لاپرواہی اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر 978، جبکہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر2305ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی گئی ،غلط پارکنگ پر2502،اور اسی طرح لین لائن اور زیبراکراسنگ کی خلاف وری کرنے والی 17809 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کیئے گئے۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی ڈاکٹر محمد اعظم نے بتایا کہ جولائی کے مہینے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر76031چالان کئے گئے اور اس مد میں 13982700روپے جرمانہ کیا گیا انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر دو سے زائد افراد کی سواری پر 877چالان کئے گئے ۔اسی طرح بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر11677چالان کئے گئے روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر2224بغیرلا یئنسں گاڑی چلانے پر,3807 کم عمر ڈرائیورز پر202بغیر رجسٹریشن گاڑی چلانے پر250دھواں دینے والی گاڑیوں کے93پریشر ہارن کے استعمال پر154بغیر لائیٹ گاڑی چلانے پر 748غفلت لاپرواہی اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر 978ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے پر3856لین لائن اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر17809رنگ دار شیشے استعمال کرنے پر 628 ، غلط پارکنگ پر 2502 اور سٹر ک کی غلط سا ئیڈ پر گا ڑی چلانے پر 6692 گاڑیوں کوچالا ن ٹکٹ جا ری کئے گئے ۔
0 comments:
Post a Comment