ٹی ایم اے کلر سیداں کے کرپٹ افسران کے خلاف انکوائری کا حکم ،ڈی سی او راولپنڈی انکوائری افسر مقرر
کلرسیداں۔ ٹی ایم اے کلرسیداں ،کریپشن کے مرتکب افسران کے خلاف انکوائری کا حکم،واٹر کولر،روم کولر،الیکٹرک فین،جنریٹر کی خریداری میں ہونے والے گھپلوں کے حوالے سے ڈی سی اوراولپنڈی کپٹن ثاقب ظفر انکوائری آفیسر مقرر،کرپٹ افسران میں کھلبلی مچ گئی۔سخت ایکشن لیا جائے عوامی حلقوں کا مطالبہ،تفصیل کے مطابق گزشتہ برس ٹی ایم اے کلرسیداں میں واٹر کولر،روم کولر لاہوری،الیکٹرک فین اور جنریٹر کی خریداری کی مدمیں لاکھوں روپے کے گھپلے ہوئے تھے جس کے خلاف پوٹھوار نے تفصیل سے لکھا تھا،بعض بااثر سرکاری افسران کی وجہ سے معاملہ اس وقت تو دبادیا گیا لیکن اب اعلیٰ حکام نے سینئر صحافی اکرام الحق قریشی کی طرف سے معاملہ اٹھانے پر ڈی سی اوراولپنڈی کپٹن ظفر ثاقب کو انکوائری افسر مقرر کردیا ہے امید ہے کہ آئندہ چنددنوں تک وہ ان گھپلوں کے بارے رپورٹ اعلیٰ حکام کو دیں گے۔اس کے علاوہ ٹی ایم اے میں گزشتہ سال لگنے والے سستے بازار میں سایہ کے نام پر6لاکھ سے زائد رقم ٹینٹ سروس کے مالکان کو دی گئی تھی جبکہ اس سال تخمینہ 8لاکھ تک پہنچ گیا ہے ۔حال آں کہ اگر ٹی ایم اے اپنے ذاتی ٹینٹ خرید لیتی تو صرف ایک لاکھ تک خرچ اٹھتا،عوامی حلقوں نے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ شنید بھی ہے کہ ٹی ایم اے میں چند دنوں تک بعض ملازمین کے تبادلے بھی کئے جائیں گے۔
تھانہ کلر سیداں پولیس نے 27 سالہ شخص کو اغواء کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا
کلرسیداں۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے 27 سالہ شخص کو اغواء کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق محمد تنویر ولد محمد بشیر سکنہ لٹوال سیداں نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 27 سالہ بھائی اسماعیل مورخہ 17 جولائی کو مبلغ 50 ہزار روپے اور ایک عدد موبائل فون لے کر گھر سے گیا اور جولائی سے میرے بھائی کا فون مسلسل بند مل رہا ہے۔ کافی تلاش کے بعد معلوم ہوا ہے کہ اسکو ایک رشتہ دار محمد شہزاد نے دھوکہ دہی سے کام لیتے ہوئے اغواء کر کے لے گیا ہے۔شہزاد واپس آیا تو ہم نے اسماعیل کے بارے میں استفسار کیا تو اس نے ٹال مٹول کرنا شروع کر دی اور کہا کہ اسماعیل دو دن میں گھر آ جائیگا وہ میرے پاس ہی ہے۔
تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کیری ڈبہ سے ٹکرا کر شدید زخمی
بیول۔تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کیری ڈبہ سے ٹکرا کر شدید زخمی ،تفصیلات کے مطابق بیول کے نواحی قصبہ کنڈ کا رہائشی نوید ولد محمد جہانگیر اپنے موٹر سائیکل پر بیول آرہا تھا تیز رفتاری سے سامنے آنے والے کیری ڈبہ سے جا ٹکرایا جسکے نتیجے میں نوید احمد کو شدید چوٹیں آئیں اور مقامی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔دریں اثناء گزشتہ روز چکڑالی کے رہائشی قمر شہزاد اور اس کے والد محمد رمضان بیول کی طرف آ رہے تھے کہ کلر سیداں کی طرف جاتی تیز رفتار گاڑی نمبر9720 سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے۔ گاڑی اسلام پورہ جبر کا رہائشی راجہ رضوان چلا رہا تھا۔ زخمیوں کو مقامی پرائیویٹ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
0 comments:
Post a Comment