Saturday, 13 August 2011

Pothwar News Today 13 Aug 2011

اے ایس آئی ظہور تھانہ گوجرخان نے ملزمان کو پکڑنے کے لئے مدعی سےایک لاکھ روپے کا مطالبہ کر دیا

گوجرخان ۔ بڑکی بدھال کے رہائشی کامران نذیرنے اپنی والدہ کے ہمراہ پوٹھوہار پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 24جون 11ء کو اپنے گھر میں موجود تھا کہ رات دو بجے کے قریب گھر کے ساتھ ایک حویلی سے شور شرابہ کی آوازیں آئی باہر جا کر دیکھا توکچھ لوگ شراب کے نشے میں دھت فاحشہ عورتوں کے ہمراہ غل غباڑہ کر رہے تھے منع کرنے پر مارنا شروع کر دیا 30بور پسٹل سے فاہر کر کے زخمی کر دیا جس کی باقاعدہ ایف آئی آر میری اہلیہ غزالہ کی طرف سے تھانہ گوجرخان میں درج ہوئی پولیس نے ایک ملزم جہانگیر کو گرفتار کر کے جوڈیشل کر دیا جبکہ باقی ملزمان تاحال گرفتار نہ کئے جو کہ دندناتے پھر رہے ہیں دولت اور سیاسی اثر و رسوخ کی بنا پرپولیس ان کو بے گناہ کرنے کیلئے مصروف ہے کامران نذیر نے پولیس تھانہ گوجرخان کے اے ایس آئی ظہور پر الزام لگایا کہ وہ اس کے ملزمان کی گرفتاری اور مزید کارروائی کیلئے ایک لاکھ کا مطالبہ کیا جبکہ 11ہزار روپے لے چکا میں غریب فیکٹری ملازم ہوں پیٹ میں فائر لگنے سے معذور ہو چکا ہوں دو چھوٹے چھوٹے بچے ہیں پولیس کی فرمائشیں پوری نہیں کر سکتا چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف آئی جی پنجاب آر پی او راولپنڈی سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ پولیس تھانہ گوجرخان کی ملزم دوستی کا نوٹس لے کر انصاف دلائیں اور بااثر ملزمان کوگرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں


پنجاب یونیورسٹی لاہور نے بی اے کے نتائج کا اعلان

بیول۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور نے بی اے کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ شفا گرلز کالج بیول سے اس سال انتالیس(39) طالبات نے بی اے کا امتحان دیا جن میں سے اُنتیس(29) کامیاب رہیں ۔ آٹھ طالبات فرسٹ ڈویژن جبکہ باقی تمام سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب ہوئیں ۔ کوئی طالبہ تھرڈ ڈویژن میں کامیاب نہیں ہوئی۔ فرخ نصیب اور مریم شاہین نے539 نمبر حاصل کر کے کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس شاندار کامیابی پروالدین نے شفا کالج کے چیئرمین سجاد قریشی کو مبارکباد دی ہے۔

ٹی ایم اے کلر سیداں کے ملازمین نے اسسٹنٹ کمشنر کو کمرے میں بند کر کے تالا لگا دیا
کلر سیداں ٹی ایم اے کلر سیداں کے ملازمین کی قانون شکنی ، اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو کمرے میں بند کر کے باہر سے تالا لگا دیا ۔ اپنی نوعیت کا یہ منفرد واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر راجہ محمد اجمل اپنے دفتر کے ریٹائرنگ روم میں حسب معمول کے فرائض سر انجام دے رہے تھے کہ ٹی ایم اے سٹاف نے کمرے کو باہر سے تالا لگا کر انہیں اپنی ہی دفتر میں نظر بند کر دیا ۔ ریونیو سٹاف نے صورتحال دیکھ کر بذریعہ فون اسسٹنٹ کمشنر کو اطلاع دی کی انہیں ٹی ایم اے سٹاف نے تالا لگا کر اپنے ہی دفتر میں بند کر دیا ہے ۔ بعدازاں ریونیو سٹاف کی مداخلت پر اسسٹنٹ کمشنر کو رہائی دلائی گئی تو انہون نے احتجاجاً کمرے میں جانے سے انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے سٹاف ریونیو سٹاف کی موجودگی سے الرجی رہتا ہے۔ ریونیو سٹاف نے کئی بار ملازمین کی حاضریاں لگائیں تو بیشتر سٹاف غیر حاضر رہتا تھا ۔ ٹی ایم او انعام الرحیم خود تاخیر سے تشریف لاتے ہیں اور یہ ان کابرسہا برس سے معمول ہے ۔ گزشتہ اتوار کو ریونیو سٹاف نے ضلعی حکام کے ااستفسار پر انہیں بتایا تھا کہ ٹی ایم اے کا کوئیافسر رمضان بازار میں موجود نہیں ہو تا ۔ کلر سیداں کے شہریوں نے قائد حزب اختلاف چو ہدری نثار علی خان کی تو جہ ٹی ایم اے کلر سیداں کی حالیہ قانون شکنی اور اس کی مبینہ بد عنوانیوں کی وسیع پیمانے پرتحقیقات کا مطالبہ کرتے ہو ئے ذمہ دار اہلکاروں کو گرفتار کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

پمز اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، دفاتر، اوپی ڈیز کی تالہ بندی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے اسپتال پمز میں ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کے حق میں احتجاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں نے اسپتال کے انتظامی دفاتر، او پی ڈی اور لیبارٹریز کو تالے لگا دیئے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال ستائیسویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ بدھ کی صبح ڈاکٹروں نے احتجاج کرتے ہوئے اسپتال کے انتظامی دفاتر،او پی ڈیز اور لیبارٹریز کو تالے لگا دیئے۔ ڈاکٹروں نے اسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جس سے سڑک بلاک ہو گئی۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ پمز کی اکیڈمک کونسل نے بھی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی حمایت کر دی ہے۔ ڈاکٹروں کی مسلسل ہڑتال کے باعث علاج کیلئے اسپتال آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ریلوے کالونیوں کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے، شکیل اعوان

ممبر قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نے ریلوے لوکوشیڈ کالونی میں پرائمری مسلم لیگ ن لوکوشیڈ کے جنرل سیکرٹری محمد پرویز کی رہائش گاہ پر دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہر پاکستانی کے دل پر راج کرے گی اور میرے قائد میاں محمد نواز شریف کا نام پاکستان کی تاریخ میں سنہرے الفاظ سے تحریر کیا گیا ہے پنجاب حکومت نے راولپنڈی کی ترقی کیلئے خصوصی پیکیج دے کر عوامی مسائل حل کئے ہیں 65 لاکھ روپے کے فنڈ سے ریلوے کالونیوں کے مسائل حل کئے جائیں گے اور مزید مسائل کے حل کیلئے بھی پنجاب حکومت فنڈ فراہم کرے گی ریلوے مزدوروں کی کالونیوں میں تمام گلیوں کی تعمیر کی جائے گی سیوریج کا نظام درست کیا جائے گا سٹریٹ لائٹس فراہم کی جائیں گی لوکوشیڈ میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے چار کمروں کی تعمیر کی جائے گی جن کوارٹروں میں ابھی تک سوئی گیس نہیں لگی وہاں سوئی گیس لگوائی جائے گی کھیلوں کے میدان میں لائٹس لگوائی جائیں گی۔

راولپنڈی،ٹی بی ویکسین ختم ہونیکا انکشاف،محکمہ ہیلتھ نے مہلت مانگ لی

راولپنڈی کے ہسپتالوں میں نومولود بچوں کو ٹی بی  خا تمے کے لیے لگائی جانے والے ویکسین ختم ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کو دوبارہ سپلائی کرنے کے لیے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ (ہیلتھ)آفس نے تین روز کی مہلت مانگ لی ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ بی سی جی نامی یہ ویکسین سرکاری ہسپتالوں میں نومولود بچوں کو پیدائش کے فوراً بعد لگائی جاتی ہے تا کہ مستقبل میں ٹی بی کے خدشات کو ختم کیا جا سکے یہ ویکسین ای ڈی او ہیلتھ آفس کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں کو ان کی ضرورت کے مطابق سپلائی کی جاتی ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ راولپنڈی میں ا س ویکسین کا سٹاک ختم ہو گیا ہے اور راولپنڈی ڈویژن کے سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ پیداہونے والے تقریباً اڑھائی سے تین سو بچوں کو ویکسین نہ لگائی جانے سے ٹی بی کنٹرول پروگرام کی ناکامی کے خدشات بھی پیدا ہو رہے ہیں  جبکہ سرکای ہسپتالوں کی طرف سے مزید ویکسین کی فراہم سے متعلق ڈیمانڈ کرنے پر انہیں مزید تین روز تک صبر کرنے کی تلقین کر دی گئی ہے ۔

اڈیالہ،معمولی تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں،تین بھائی شدید زخمی

معمولی تلخ کلامی پر گو لیاں چل گئی ،تین بھا ئی شدید زخمی ،ملزم مو قع واردات پر گرفتار ،ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ،1 بھا ئی کی حالت خطرے میں،پویس تھا نہ صدر بیرونی نے ملزمان کو پا بند سلاسل کر دیا ،تفصیلات کے مطا بق اڈیالہ روڈ کے علا قے منور کا لو نی سٹاپ پر واقع نا صر آٹو ورکشاپ کے مالک نا صر اور حق با ہو تندورمنورکا لو نی کے نو عمر عبدالوحید عرف وکی عمر 16 سال کے درمیان افطاری سے پہلے تو ہ تکرار ہو ئی ،جس پر نا صر نے کہا کہ میں افطاری کے بعد تم کو دیکھ لوں گا،یوں ہی روزہ کھلا تو نا صر اپنے ساتھیوں کے سمیت حق باہوتندور پر حملہ آوار ہو گیا ،اور تین بھا ئیوں عبد الوحیدعرف وکی جس کی عمر 16 سال ہے اور نو یں جما عت کا طالبعلم ہے ، کو 30 بور پسٹل سے فائر نگ کر کے شدید زخمی کردیا،جبکہ نا صر کے ساتھیوں نے جن میں نعمان وغیرہ شامل تھے ،وکی کے بھائی لکی زمان اور محمد آمین کو بھی زخمی کر دیا ،عین فائر نگ کے مو قع پر پویس تھا نہ صدر بیرونی کے دو ملازمین جو مو ٹر سائیکل پر گشت کر رہے تھے ،موقع واردات پر پہنچ گئے۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | cheap international calls