Saturday, 6 August 2011

اسلام آباد،چوروں کا چوکا،شہری لاکھوں کی نقدی اور گاڑیوں سے محروم

راولپنڈی میں ڈکیتی ، کار و موٹرسائیکل چوری کی 9 سنگین وارداتیں ڈاکو ، چور لاکھوں روپے کے زیورات، نقدی، قیمتی گاڑیاں موٹرسائیکل لوٹ کر فرار پولیس نے مقدمات درج کرلیے گئے۔ تھانہ سول لائن کے علا قے ڈھیری حسن آباد کے رہائشی منیر بھٹی کے  گھر تین مسلح ڈاکو گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بناتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا اور تیرہ لاکھ مالیت کے زیورات منیر بھٹی کا پسٹل موبائل فون چھین کر اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے فرار ہو گئے  تھانہ بنی کے علاقے سید پور روڈ پر دن دیہاڑے حامد ظفر نامی شخص جو کہ اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوا کر گھر جانے لگا دو مسلح موٹرسائیکل سوار وں نے گن پوائنٹ پر 20ہزا نقدی، موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ مزحمت کر نے پر اسے پسٹل کے بٹ بھی مارے گئے ، تھانہ ویسٹریج کے علا قے سہام سے احسان کی آلٹو کار MC-159، تھانہ سول لائن کے علاقے میں واقع سی ایس ڈی ورکشاپ سے خلیل محمود کی آلٹو RIA-2203 ، تھانہ ایئر پورٹ کے علا قے چکلالہ سے سلیم کی کار IDL-6509  ، تھانہ پیر ودھا ئی کے علاقے شاہد حسین کی کار IDJ-1133، تھانہ بنی کے علا قے سے عابد حسین کی کار NN-868 ، تھانہ وارث خان کے علاقے مری روڈ سے اعجاز احمد کا نیا موٹرسائیکل ، تھانہ نیو ٹائون کے علا قے سٹیلایٹ ٹائون سے RIM-2930نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے پولیس نے نامعلوم چوروں ڈاکوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | cheap international calls