راولپنڈی پولیس نے موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ اور تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 15 ملزمان کو موٹر سائیکلو ں سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے موٹرسائیکلوںپر مری روڈپر ون ویلنگ اورتیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے والو ں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے عثمان ، وسیم ، علی رضا،قاسم ،عتیق،شہزاد، وقاص،عدیل،رضا مصطفی،طاہر، آصف ، ارسلان، محسن اور ارشد کو موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
0 comments:
Post a Comment